QR CodeQR Code

بھکر، کوٹلہ جام میں جلوس عید میلاد النبی کا اہتمام

4 Jan 2015 10:44

اسلام ٹائمز: میلاد النبی کے جلوس کے اختتام پر مختلف علاقائی علماء و مفتی حضرات نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی، نعت خوان نے سرکار دو عالم (ص) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر کے جلوس کو چار چاند لگا دیئے۔


اسلام ٹائمز: عید میلادالنبی کی خوشی اور ہفتہ وحدت کے دوام کے لئے آج 12 ربیع الاول کو بھکر کوٹلہ جام میں ملک منظور حسین کہاوڑ کی سربراہی میں جلوس نکالا جائے گا، عید میلادالنبی کا یہ جلوس سید سلطان سے شروع اور حسینی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس میں شیعہ سنی حضرات نے مل کر شرکت کی۔ شیعہ سنی وحدت کے حسین امتزاج کا مظاہرہ کیا گیا۔ میلاد النبی کے جلوس کے اختتام پر مختلف علاقائی علماء و مفتی حضرات نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی، نعت خوان نے سرکار دو عالم (ص) کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر کے جلوس کو چار چاند لگا دیئے۔


خبر کا کوڈ: 430192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430192/بھکر-کوٹلہ-جام-میں-جلوس-عید-میلاد-النبی-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org