QR CodeQR Code

لاہور میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

4 Jan 2015 12:13

اسلام ٹائمز:لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بھنگالی فارم میں نماز فجر کے فوراً بعد ہونے والی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلٰہ وسلم کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ آج ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلٰہ وسلم عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اتوار کو لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بھنگالی فارم میں نماز فجر کے فوراً بعد ہونے والی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔ سلامی کی تقریب کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 430208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430208/لاہور-میں-جشن-عید-میلاد-النبی-کی-تقریبات-کا-ا-غاز-21-توپوں-سلامی-سے-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org