QR CodeQR Code

ملتان کے دو بڑے سیاستدان آج ایک ساتھ کھڑے ہو گئے

4 Jan 2015 20:23

اسلام ٹائمز: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ والہ وسلم کے جلوس کے موقع پر جاوید ہاشمی نے بھی دہشتگردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی اتحاد و اتفاق کی شمع روشن رکھنے کی امید ظاہر کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی سیاست میں ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے والے ملتان کے دوبڑے سیاستدان آج جشن عید میلاد البنی کی خوشی میں ایک ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ایک ہی اسٹیج پر اکھٹا رہنے کے بعد سیاسی رنجش سے جدا ہوئے دو بڑے سیاست دان جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی دونوں کے درمیان ایک دوسرے پر بیانات اور الزامات کا سلسلہ بھی کئی عرصہ تک جاری رہا، لیکن اس سخت مخالفت کے باوجود ملتان میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ والہ وسلم کے جلوس پر دونوں سیاست دان اکٹھا ہو گئے اور آپس میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے بھی دہشتگردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور باہمی اتحاد و اتفاق کی شمع روشن رکھنے کی امید ظاہر کی۔


خبر کا کوڈ: 430302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430302/ملتان-کے-دو-بڑے-سیاستدان-ا-ج-ایک-ساتھ-کھڑے-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org