0
Sunday 4 Jan 2015 21:17

اورکزئی ایجنسی، کلایہ میں بم دھماکہ، 3 افراد شہید

اورکزئی ایجنسی، کلایہ میں بم دھماکہ، 3 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں 3 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق کلایہ کے علاقہ کڈہ میں فٹبال اسٹیڈیم میں دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل تشیع سرفراز علی، وسیم علی اور ناظم علی شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ انصار الحسین اورکزئی ایجنسی نے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 430317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش