0
Sunday 4 Jan 2015 09:42

صیہونی حکومت نے فلسطین کو محصولات کی رقوم کی منتقلی روک دی

صیہونی حکومت نے فلسطین کو محصولات کی رقوم کی منتقلی روک دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی میں رکنیت کی درخواست دینے کے بعد صیہونی حکومت نے فلسطین کو محصولات کے ذریعے وصول کی جانے والی رقوم کی منتقلی روک دی ہے۔ فلسطینی انتظامیہ نے جرائم کی عالمی عدالت کی رکنیت کے لئے جمعے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو درخواست دی تھی، جس کے بعد صیہونی حکام نے کہا ہے کہ محصولات کی مد میں فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے جو بارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر وصول کئے تھے، وہ فلسطین کو منتقل نہیں کئے جائیں گے۔ فلسطینی حکام نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے ایک اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی جرائم کی عدالت کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد فلسطین صیہونی حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کی درخواست کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 430388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش