QR CodeQR Code

پشاور، عیدمیلاد النبی پرسانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

5 Jan 2015 12:04

اسلام ٹائمز: عید میلاد النبی کے موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کو خصوصی طور پر یاد کیا گیا۔ ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور شمعیں روشن کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، مختلف مقامات پر غرباء، مساکین اور مسافروں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ پشاور میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔عید میلاد النبی کے موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کو خصوصی طور پر یاد کیا گیا۔ ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور شمعیں روشن کی گئیں۔ جشن میلاد النبی کے موقع پر پشاور میں صدیوں کی روایات کے مطابق غرباء، مساکین اور مسافروں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ فلاحی تنظیموں کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پرلنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سرور کونین کی ولادت باسعادت کے موقع پر شہر بھر میں درود و سلام کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو رات گئے تک جاری رہیں گی۔ سرکاری و نجی عمارات، عبادت گاہوں اور گلی کوچوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430430/پشاور-عیدمیلاد-النبی-پرسانحہ-کے-شہداء-کیلئے-قرا-ن-خوانی-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org