QR CodeQR Code

سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ملی مجلس شرعی

5 Jan 2015 19:14

اسلام ٹائمز: سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تعلیمات رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہو گا، حضور اکرم کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے چھٹکارہ دلایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید پراچہ، علامہ خلیل الرحمان قادری، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ، حافظ عاکف سعید، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا احمد علی قصوری سمیت دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت سے کفرو شرک کے اندھیرے دور ہو گئے، آپ نے ذلت کے گڑھے میں گری ہوئی انسانیت کو اوج ثریا تک پہنچایا، آپ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تعلیمات رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے مسائل سے چھٹکارہ دلایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430533/سیرت-نبوی-پر-عمل-پیرا-ہو-کر-دہشتگردی-کا-خاتمہ-کیا-جا-سکتا-ہے-ملی-مجلس-شرعی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org