0
Monday 5 Jan 2015 19:40

بندوق کے زور پر اسلام کو نافذ کرنا جائز نہیں، اعجاز ہاشمی

بندوق کے زور پر اسلام کو نافذ کرنا جائز نہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کی ولادت باسعادت سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ اللہ تعالٰی نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کو دنیا بھر کے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ عید میلادالنبی کے اجتماع سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اب دنیا کو امن کا گہوارہ عاشقان مصطفی بنائیں گے اور عملی طور پر ثابت بھی کیا ہے کہ اہل سنت نے کبھی کسی کے خلاف انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک اور مذاہب کا احترام کیا جانا چاہیے، یہی تعلیمات نبوی ہیں اور اہل سنت اکابرین نے ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل کر کے ثابت کیا کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدامنی اور دہشت گردی پر اکسانے والے عالم اسلام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، یہ خریدے گئے ایجنٹ ہیں جو بیرونی ڈالروں پر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں، علما کو چاہیے کہ اختلافات کو اچھالنے کی بجائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی ذات اقدس اور ان کے اسوہ حسنہ کو اپنی تبلیغات کا موضوع بنائیں تو فرقہ واریت نہیں ہو گی، زبردستی کسی پر اپنا عقیدہ اور مذہب نہیں تھونپا جا سکتا اور نہ ہی بندوق کے زور پر اسلام کو نافذ کرنا جائز ہے۔
خبر کا کوڈ : 430540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش