0
Monday 5 Jan 2015 20:25

مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی کے قلعہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اچانک ایک مکان کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ مزید تیز و وسیع کر دیا۔ جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیے گئے، دوسری جانب محتلف علاقوں میں فورسز کے سرچ آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 430552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش