QR CodeQR Code

ملتان، مولانا الطاف حسینی شہید کے قاتل احمد علی عرف شیش ناگ کو 7 جنوری کو پھانسی دی جائیگی

5 Jan 2015 21:49

اسلام ٹائمز: 17 سال پہلے قتل کے مجرم کو عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جس کی اپیلیں مختلف عدالتوں سے مسترد ہونے کے بعد صدر پاکستان کے پاس تھی، جو کچھ دن قبل مسترد کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کالعدم تنظیم کے رُکن احمد علی عرف شیش ناگ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، اُسے 7 جنوری کو صبح 6 بجے سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق احمد علی عرف شیش ناگ نے 7 جنوری 1998ء کو تحریک جعفریہ کے رہنما مولانا الطاف حسین الحسینی کو ریلوے روڈ پر واقع اُن کی دکان پر فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، اس واقعے میں دکان پر موجود دو دیگر افراد بھی شہید ہوئے تھے، عدالت نے پولیس تھانہ بوہر گیٹ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر احمد علی عرف شیش ناگ کو موت کی سزا سنائی تھی، جس کی اپیلیں مختلف عدالتوں سے مسترد ہونے کے بعد صدر پاکستان کے پاس تھی، جو کچھ دن قبل مسترد کر دی گئی۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احمد علی عرف شیش ناگ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے اُسے 7 جنوری کو صبح 6 بجے سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ قاتل نے جس تاریخ کو مولانا الطاف حسینی کو شہید کیا تھا، اُسی تاریخ کو 17 سال کے بعد تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 430566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430566/ملتان-مولانا-الطاف-حسینی-شہید-کے-قاتل-احمد-علی-عرف-شیش-ناگ-کو-7-جنوری-پھانسی-دی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org