QR CodeQR Code

سویڈن میں مساجد نذر آتش کرنے کے واقعات کیخلاف شدید احتجاج

5 Jan 2015 21:19

اسلام ٹائمز: سٹاک ہوم میں سیکڑوں افراد مسلمانوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمان کے سامنے احتجاج کیا، مالمو اور گوٹنبرگ میں بھی نسل پرستی کے خلاف جلوس نکالے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ کے معروف ملک سویڈن میں مسجدوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، پارلیمان کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تین ہزار افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ سویڈن میں ایک ہفتے کے دوران تین مساجد کو نذر آتش کیا گیا، جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ سٹاک ہوم میں سیکڑوں افراد مسلمانوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمان کے سامنے احتجاج کیا، مالمو اور گوٹنبرگ میں بھی نسل پرستی کے خلاف جلوس نکالے گئے۔ سویڈن میں پولیس کو مساجد کی سکیورٹی سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 430567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430567/سویڈن-میں-مساجد-نذر-ا-تش-کرنے-کے-واقعات-کیخلاف-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org