0
Monday 5 Jan 2015 21:56

آج ملک میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی

آج ملک میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ہفتہ وحدت عالم اسلام کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں، رہر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے جس ہفتہ وحدت کا آغاز کیا تھا آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی شدید ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ قاضی نادر علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملکی صورتحال ہے اس میں رسول خدا کی عملی سیرت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف زبانی دعوے خرچ سے معاشرہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ہر شخص اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی۔ علامہ نادر علوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح ملتان میں ہفتہ وحدت کو بھرپور انداز میں منائے گی اور شیعہ سنی وحدت کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 430568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش