QR CodeQR Code

حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوئی تو دہشتگردی ختم ہو جائیگی، چوہدری پرویز الہٰی

5 Jan 2015 19:05

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ قاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ چار کل جماعتی کانفرنسیں ہوئی ہیں اور اس دوران مزید ساڑھے 7سو افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے صحیح طریقہ کار نہ اپنایا تو حکومت تنہا ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چار کل جماعتی کانفرنسوں کے دوران مزید ساڑھے 7سو افراد شہید ہوگئے، حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوئی تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوجی عدالتیں بننے کا مطلب یہ نہیں کہ عام عدالتیں ٹھیک کام نہیں کر رہی تھیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے فوجی عدالتیں بنی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عام عدالتیں اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہی۔ صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چار کل جماعتی کانفرنسیں ہوئی ہیں اور اس دوران مزید ساڑھے 7سو افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے صحیح طریقہ کار نہ اپنایا تو حکومت تنہا ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 430573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430573/حکمرانوں-کی-نیت-ٹھیک-ہوئی-دہشتگردی-ختم-ہو-جائیگی-چوہدری-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org