QR CodeQR Code

آؤٹ آف ٹرن ترقیوں اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

5 Jan 2015 22:50

اسلام ٹائمز: سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو انکے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا، جس کیخلاف سندھ حکومت کیجانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی، اور سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام افسروں کو ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 430584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430584/آؤٹ-آف-ٹرن-ترقیوں-اور-ڈیپوٹیشن-ختم-کرنے-سے-متعلق-سندھ-حکومت-کی-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org