0
Tuesday 6 Jan 2015 09:27

ایبٹ آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کل ہزارہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

ایبٹ آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کل ہزارہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام کل ہزارہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے خصوصی شرکت کی۔ نعتیہ مشاعرہ کا آغاز سید فدا حسین شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد پیر سید مہر علی شاہ نے ہدیہ نعت رسول مقبول (ص) پیش کیا، تلاوت و نعت کے بعد شعراء نے اپنے اپنے انداز میں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) سے اپنی عقیدہ کا اظہار اپنے کلام کے ذریعہ کیا۔ ہزارہ ڈویژن بھر کے مشہور شعراہ اکرام میں سے سید اویس کاظمی، سید نجم الحسن نجمی، عابد محمود ہاشمی، عرفان تبسم، نذیر احمد کسیلوی، ماجد خان اور دیگر نے کلام پیش کیا۔ علاوہ ازیں تحصیل حویلیاں میلاد کمیٹی کے صدر طارق خان، حویلیاں گاوں میلاد کمیٹی کے چیئرمین جنید خان اور سادات ایکٹو سٹیزن کمیونٹی کے صدر سید عباس ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آخر میں کل ہزارہ نعتیہ مشاعرے کے مہمان خصوصی علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی (ص) کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور وحدت و اتحاد کا درس دیا، ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفی (ص) کو اپنی امت سے بے حد محبت تھی اور ہمیشہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے بھی اپنی امت کی بخشش کی دعا مانگتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 430631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش