0
Tuesday 6 Jan 2015 19:55

دہشت گرد کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو اسے سزا ملنی چاہیے، سراج الحق

دہشت گرد کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو اسے سزا ملنی چاہیے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گرد خواہ کوئی بھی فرد ہو اور اس کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو اسے سزا ملنی چاہیے۔ سانحہ پشاور کو مذہب کے خلاف استعمال کرنی کی کوشش نہ کی جائے۔ مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، سیکریٹری عبد الوہاب، اور دیگر بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بعض عناصر پشاور کے واقعے کو مذہب اور دینی مدارس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں پیدا ہونے والے اتفاق رائے کو ختم کیا جائے اور اس بل کو متنازع بنا دیا جائے۔ ہر دہشت گرد قابل گرفت ہونا چاہیے حکومت ایسا قانون بنائے کہ کوئی بھی فرد یا تنظیم جو دہشت گرد ہے اسے سزا دی جائے خواہ وہ کسی قومیت علاقے یا زبان کی بنیاد پر اسلحہ اٹھا کر ملک کے خلاف جدوجہد کر رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قانون کو سب کے خلاف یکساں نافذ کیا جائے، مساجد کو بدنام اور بے عزت کرنے والے مغربی سامراج اور امریکا کو خوش کرنا چاہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 430777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش