QR CodeQR Code

ملتان، خانہ فرہنگ کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی مناسب سے تقریب ، شیعہ سنی علماء کی شرکت

6 Jan 2015 20:02

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اُمت محمدی (ص) کی کامیابی اسی میں ہے کہ ہم صدق دل سے نبی اکرم کی تعلیمات حاصل کرتے ہوئے اُن پر عمل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام امام راحل رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ سنی علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کی انچارج خانم سیدہ زاہدہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید اقتدار نقوی تھے۔ تقریب میں علامہ قاضی نادر علوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، سید زاہد حسین شمسی، میاں عامر محمود نقشبندی، مولانا ممتاز حسین ساجدی، مجتبی علوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے نعت خواں حضرات نے رسول خدا کی بارگاہ میں اقدس میں ہدیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ اقتدار نقوی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 430783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430783/ملتان-خانہ-فرہنگ-کے-زیراہتمام-ہفتہ-وحدت-کی-مناسب-سے-تقریب-شیعہ-سنی-علماء-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org