QR CodeQR Code

سیاحت کے ذریعے گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، برجیس طاہر

7 Jan 2015 17:59

اسلام ٹائمز: چیف سیکرٹری جی بی نے کہا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے سیاحتی میلے آئی ٹی بی میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ نے شرکت کی، جس کے ملکی سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔ پچھلے سال جرمنی میں ہونے والے سب سے بڑے سیاحتی میلے آئی ٹی بی میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ نے شرکت کی، جس کے ملکی سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (PATO) کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ وفد نے صدر پاٹو امجد ایوب کی قیاد ت میں وفاقی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مشاورت کی۔ وفد کے دیگر ارکان میں غلام نبی چیئرمین الپائن کلب کے علاوہ عرفان اللہ بیگ، ایاز شغری، اور لیور خان وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے ذریعے عوام کی زندگی کے معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کے مجموعی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کی شہرت پوری دنیا میں ہے یہاں کے تمام مسائل کا حل سیاحت کو فروغ دے کر کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 430842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430842/سیاحت-کے-ذریعے-گلگت-بلتستان-مسائل-کو-حل-کیا-جا-سکتا-ہے-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org