0
Wednesday 7 Jan 2015 11:45

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بحرین کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی کے شعبے میں تعاون، بحرین میں پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر گفتگو کریں گے۔ بحرین روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلیجی عرب ممالک سے انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں، دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ ۴۰ سال کے دوران بحرین کے کسی بادشاہ کا یہ پہلا دورہ تھا-

خبر کا کوڈ : 430882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش