QR CodeQR Code

ملتان، مجلس وحدت مسلمین 17 ربیع الاول کو جامع مسجد الحسین سے گھنٹہ گھر تک میلاد ریلی نکالے گی

7 Jan 2015 18:47

اسلام ٹائمز: ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی ناد رحسین علوی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیش کی جانیوالی آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر 17 ربیع الاول بروز جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ جامع مسجد الحسین نیوملتان سے چوک گھنٹہ گھر تک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے قومی اسمبلی میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیش کی جانیوالی آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئیں ہیں۔ ملکی سلامتی کے اداروں کو اس بات کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور دہشت گردوں کو نظریاتی و سیاسی حمایت دینے والی جماعتوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 431013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431013/ملتان-مجلس-وحدت-مسلمین-17-ربیع-الاول-کو-جامع-مسجد-الحسین-سے-گھنٹہ-گھر-تک-میلاد-ریلی-نکالے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org