0
Wednesday 7 Jan 2015 23:31

ملٹری کورٹس کی مخالفت کرنے والے دہشتگردوں کی خاموش جماعت ہے، حاجی منظور یولتر

ملٹری کورٹس کی مخالفت کرنے والے دہشتگردوں کی خاموش جماعت ہے، حاجی منظور یولتر
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملٹری کورٹس کی مخالفت کرنے والے دراصل دہشتگردوں اور طالبان کی خاموش فورس ہے انکا گھیرا تنگ کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی نے ملک عزیز پاکستان کو ناقابل بیان حد تک نقصان پہنچایا اور ملک کو لہو لہان کر دیا ہے انکے حق میں گفتگو کرنے والے اور انکی پشت پناہی کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قائداعظم کے پاکستان کو ابتدا میں ہی ماننے سے انکار کیا تھا۔ حاجی منظور یولتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ جماعتیں جو ملٹری کورٹس کی مخالفت مختلف حیلوں اور بہانوں سے کر رہی ہیں دراصل دہشتگروں کو پھانسی کے پھندے پر نہیں دیکھنا چاہتی۔ پاکستان میں دہشتگردی کا واحد حل ہمہ جہت طاقت کا استعمال ہے زبان کی نوک اور مذاکرات سے کبھی دہشتگردی کو روکا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 431061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش