QR CodeQR Code

کشمیری فیصلہ کن تحریک کیلئے تیار رہیں، علی گیلانی

8 Jan 2015 10:42

اسلام ٹائمز:ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کی فرقہ پرست قوتوں نے تحریک آزادی اور مسلمانوں کی شناخت کے خلاف ایک بڑی اور تباہ کن منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ مقبوضہ وادی کے میر جعفر اور میر صادق ہندو فرقہ پرست قوتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے وادی کی موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کشمیر کو فاشسٹ نظریات رکھنے والوں کے ہاتھ میں دیا گیا تو کشمیریوں کیلئے مرو یا مارو والی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری فیصلہ کن تحریک کیلئے تیار رہیں، بھارت کی فرقہ پرست قوتوں نے تحریک آزادی اور مسلمانوں کی شناخت کے خلاف ایک بڑی اور تباہ کن منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کے میر جعفر اور میر صادق ہندو فرقہ پرست قوتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں کو اپنی شناخت کے تحفظ کے واسطے ایک فیصلہ کن تحریک کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 431094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431094/کشمیری-فیصلہ-کن-تحریک-کیلئے-تیار-رہیں-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org