0
Thursday 8 Jan 2015 11:07

آزاد کشمیر، کائونٹر ٹیررازم کا شعبہ قائم کرنے کیلئے مسودہ قانون کی منظوری

آزاد کشمیر، کائونٹر ٹیررازم کا شعبہ قائم کرنے کیلئے مسودہ قانون کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی زیرصدارت آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی جارحیت اور سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرار منظور کی گئی اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں کے حق خودارادیت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری قوم اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرتعلیم کالجز مطلوب انقلابی نے بتایا کہ کابینہ نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آزاد کشمیر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کائونٹرٹیررازم کا شعبہ قائم کرنے کے لیے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ۳۱ مئی تک ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں ۵۰۰ جوانوں پر مشتمل اینٹی ٹیررسٹ فورس قائم کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 431101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش