0
Thursday 8 Jan 2015 13:38
سندھ حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کیلئے کوئی سازش نہیں کر رہا

ملک بچانے کیلئے آئین توڑنا بڑی بات نہیں، پرویز مشرف

وسط مدتی انتخابات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں
ملک بچانے کیلئے آئین توڑنا بڑی بات نہیں، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے آئین توڑنا پڑے تو یہ بڑی بات نہیں، بعد میں عدالتوں سے اسے آئینی اور قانونی حیثیت دلائی جا سکتی ہے، فوج کی پشت پناہی سے نامزد افراد کی ایسی حکومت قائم کی جانی چاہئے، جو انتخابات سے پہلے ضروری آئینی ترامیم کرے، چیک اینڈ بیلنس کیلئے فوج کو آئینی کردار دیا جانا چاہیے، میں سندھ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے کوئی سازش نہیں کر رہا، آصف زرداری کا بیان ان کے ذہنی خوف کی پیداوار ہے، مخدوم امین فہیم میرے پرانے دوست ہیں، گذشتہ دنوں پیر پگارا اور امین فہیم کی مشترکہ خواہش پر میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام اور کچھ دیگر حوالوں سے نواز حکومت کی راولپنڈی اسٹیبلشمنٹ سے کشمکش کم ہوتی نظرآ رہی ہے، لیکن مسئلہ تب حل ہوگا جب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کی مداخلت واضح ہے، دہشتگردی کے مسئلے کے حل کیلئے دہشتگردوں، ان کے رہنماؤں، تنظیموں اور دہشتگردی کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 431138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش