0
Thursday 8 Jan 2015 17:14

دنیا کا اکلوتا ملک پاکستان، جہاں دھند کے باعث 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل

دنیا کا اکلوتا ملک پاکستان، جہاں دھند کے باعث 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل
اسلام ٹائمز: پاکستان دنیا کا شائد اکلوتا ملک ہے، جہاں بارش، آندھی، طوفان، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ دھند کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے۔ ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے بعد بحالی کاکام جاری ہے اور اب تک 40 فیصد علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال ہوسکی ہے۔ تاہم سسٹم میں مجموعی طورپر پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے دیہی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں، صبح چار بجے سے معطل ہونیوالی بجلی کی فراہمی کیلئے اب بھی کام جاری ہے۔ این ٹی ڈی سی (نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی) حکام کے مطابق دھند کے باعث ۵۰۰ اور ۲۲۰ کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئی ہیں، گدو اور دادو ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ ہونے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل کنٹرول سسٹم کا نظام بیٹھنے سے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ لاہور، چکوال، میانوالی، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور جی ٹی روڈ پر موجود تمام شہروں میں بجلی کی فراہمی صبح چار اور پانچ بجے سے معطل ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ۶۰ سے ۸۰ فیصدعلاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع جلد ہو گئی، چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آچکی اور پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کا شاٹ فال ہے، جس کی وجہ سے دیہی علاقے بدستور بجلی سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھند چھٹنے کے دو سے تین گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 431175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش