QR CodeQR Code

لاہور، 6 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

8 Jan 2015 18:09

اسلام ٹائمز: پولیس کی جانب سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو صرف 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کو 13 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم طارق ثاقب نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کو پھندے سے لٹکا دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں چند روز قبل 6 سالہ بچے معین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مسجد کے موذن طارق ثاقب اور وقار احمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن شیخ محمد تقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو صرف 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کو 13 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم طارق ثاقب نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کو پھندے سے لٹکا دیا تھا۔ پولیس نے امام مسجد سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا تھا، موذن کے چہرے پر بچے کی مزاحمت سے خراشیں ہونے کے باعث شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش ملزم نے گھناؤنے فعل کا اعتراف کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 431179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431179/لاہور-6-سالہ-بچے-سے-زیادتی-کے-ملزم-5-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org