0
Thursday 8 Jan 2015 18:25

لاہور، فوجی عدالتوں کو بھجوائے جانیوالے مقدمات کی فہرست تیار

لاہور، فوجی عدالتوں کو بھجوائے جانیوالے مقدمات کی فہرست تیار
اسلام ٹائمز۔ 21 ویں ترمیم کے بعد انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھجوانے کے لئے مقدمات کی فہرست بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سنٹر مناواں، سری لنکن ٹیم پر لبرٹی چوک میں حملے، شاہراہ فاطمہ جناح پر واقع ریسکیو ون فائیو کے دفتر پر حملے کا کیس بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملے، جناح ہسپتال میں حملہ، ماڈل ٹاؤن میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا کیس بھی فہرست میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا تمام کیسز اور دیگر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جائیں گے جن کی تیز رفتار سماعت ہو گی اور مجرم ثابت ہونے والوں کو فوری اور عبرت ناک سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 431180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش