QR CodeQR Code

لاہور ہائی کورٹ، دہشتگردی کسیز کی سماعت کرنیوالے ججز کی سکیورٹی سخت

8 Jan 2015 19:11

اسلام ٹائمز: دہشت گردی کے کیسز سننے والے دونوں ججز جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان کی عدالتوں کے باہر خصوصی طور پر کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ہائیکورٹ کی سکیورٹی کے لئے بھی نیا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ میں دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کرنے والے بنچ کے ارکان ججز کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہشت گردی کے کیسز سننے والے دونوں ججز جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان کی عدالتوں کے باہر خصوصی طور پر کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ہائیکورٹ کی سکیورٹی کے لئے بھی نیا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے داخلہ اور خارجی صرف دو گیٹ کھولے گئے ہیں جبکہ باقی تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ میں صرف کیسوں سے متعلقہ افراد کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں جہاں سے جامہ تلاشی کے بعد ہی سائلین کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ کے بھی اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 431186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431186/لاہور-ہائی-کورٹ-دہشتگردی-کسیز-کی-سماعت-کرنیوالے-ججز-سکیورٹی-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org