0
Thursday 8 Jan 2015 19:50

کوئٹہ، میزان چوک پر بم دھماکہ، چار افراد زخمی

کوئٹہ، میزان چوک پر بم دھماکہ، چار افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے میزان چوک میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے اردگرد کھڑی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں سبی میں عیدمیلاد النبی (ص) کے مرکزی جلوس کو نشانہ بنانے کیلئے بھی موٹرسائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا، تاہم وہ بم ایف سی نے برآمد کرکے ناکارہ بنادیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 431194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش