0
Thursday 8 Jan 2015 21:55

ایم کیو ایم کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کا حکم وفاق سے ملا ہے، شرجیل میمن

ایم کیو ایم کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کا حکم وفاق سے ملا ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے کا حکم ملا، سولی پر لٹکانے کیلئے وزارت داخلہ کی تحریری ہدایت کا انتظار ہے، دہشت گردوں کا ہمیشہ کیلئے صفایا چاہتے ہیں۔ کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، تخریب کاروں کا ہمیشہ کیلئے صفایا چاہتے ہیں، 21 ویں ترمیم ملک میں امن کی بحالی کیلئے ہے، فوجی عدالتوں میں کیسز بھیجنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک میکنزم بنا ہے، جس کے تحت صوبائی حکومت کیسز وفاق کو بھیجے گی، اور وفاق ان کیسز کو ملڑی کورٹس میں بھیجے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت 3000 سے زائد دہشتگردی کے کیسز زیر التواء ہیں، سب سے پہلے دہشتگردی کے یہ مقدمات ملڑی کورٹس میں بھیجنے کیلئے وفاق سے درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپکس کمیٹی کے علاوہ 4 مزید کمیٹیاں بنائی گئی ہے، جن کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرائے دار، مالک مکان کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، شہری گھریلو ملازمین رکھنے سے پہلے کوائف چیک کریں، اشتعال انگیز لٹریچر، وال چاکنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، دوسرے علاقوں سے آنیوالوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف فورس میں فی الحال ایک ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا، ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کی پھانسی فی الحال روکنے کے احکامات آئے، اس حوالے سے وفاق سے پوچھا جائے، وزارت داخلہ تحریری حکم دے تو صولت مرزا کو پھانسی دے دینگے۔ شرجیل انعام میمن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹی وی اینکرپرسن ریحام خان کے ساتھ شادی پر مبارک باد بھی پیش کری۔
خبر کا کوڈ : 431218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش