QR CodeQR Code

ملتان، مجلس وحدت مسلمین کل میلاد مصطفی (ص) موٹر سائیکل ریلی نکالے گی۔

8 Jan 2015 22:15

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریلی کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، ریلی میں چھوٹے بچے خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ریلی چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، دولٹ گیٹ، حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر کل 17 ربیع الاول بعد نماز جمعہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک گھنٹہ گھر تک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جائے گی۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلی کے شرکاء موٹر سائیکلوں، کاروں، جیپوں اور رکشوں پر سوار ہو کر ریلی میں شریک ہوں گے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریلی کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، ریلی میں چھوٹے بچے خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ ریلی چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، دولٹ گیٹ، حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچے گی، جہاں پر قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 431223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431223/ملتان-مجلس-وحدت-مسلمین-کل-میلاد-مصطفی-ص-موٹر-سائیکل-ریلی-نکالے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org