0
Friday 9 Jan 2015 12:24

سانحہ پشاورکی آڑ میں دینی مدارس کو ہدف بنانا قابل مذمت ہے، حنیف جالندھری

سانحہ پشاورکی آڑ میں دینی مدارس کو ہدف بنانا قابل مذمت ہے، حنیف جالندھری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس نے سولہ دسمبر کے واقعے کے پس پردہ محرکات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا، مولانا حنیف جالندھری کہتے ہیں کہ سانحہ پشاورکی آڑ میں دینی مدارس کو ہدف بنانا قابل مذمت ہے۔ وفاق المدارس کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کی آڑ میں دینی مدارس کو ہدف بنانا قابل مذمت ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کرکے اپنے موقف سے آگاہ کریں گے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششوں کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس تمام قوانین کی پابندی کرتے ہیں، آئینی ماہرین سے مشورے کے بعد اکیسویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں کے بعد انیسویں ترمیم آسکتی ہے تو اکیسویں کے بعد بائیسویں کیوں نہیں، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں آپکا اتحادی ہوں مجھ پر تو اعتماد کرلیتے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ غیر ضروری ردعمل دیتی ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ پر سے پرندہ بناتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے نظریاتی اختلاف رکھتا ہوں لیکن غلط بات نہیں کرونگا، بلکہ دلیل سے بات کروں گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایم کیو ایم کے بارے میں بہت کچھ کہنا آتا ہے، لیکن ہم تحمل سے کام لیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 431322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش