0
Friday 9 Jan 2015 12:46

وحدت کو قائم رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، سیرت عباس

وحدت کو قائم رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، سیرت عباس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول ہمیں وحدت و اتحاد کا درس دیتا ہے۔ شیعہ سیفٹی نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں اتحاد وحدت کے فروغ کے لئے اپنی کاوشوں کا سللہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ۱۷ ربیع الاول کے روز یوم ولادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر تمام ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وحدت امت کے پیغام کو عملی شکل میں پھیلانے اور راسخ کرنے کے لئے اب واجب کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ رسول اکرم (ص) کا دنیا بھر کے انسانوں کے لئے امن کا پیغام ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ امن و سلامتی اتحاد و وحدت کی ترویج کے لئے عملی کوششیں کی جائیں۔ شیعہ سیفٹی ہیومن سیفٹی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر ہی ہے۔ ہر فرد کی یہ زمہ داری ہے کہ وحدت کو قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ وحدت میں امن و استحکام مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی کے مابین کوئی اختلاف موجود نہی ہے، ہم اسلامی قدروں پر متحد ہیں۔ پاکستان میں وحدت و اخوت لازم و ملزوم ہو چکا ہے، تفرقہ بازی اور فساد سے ہمیں صرف سانحہ پشاور، سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ کوئٹہ، سانحہ عباس ٹاون جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، شیعہ سیفٹی وحدت کا پرچم اٹھائے اپنی خدمات انجام دیتی رہے گی۔ پاکستان میں ایک گروہ خود ساختہ اسلام کو فورغ دینا چاہتا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے، اس استعماری سازشوں کا حل صرف اور صرف وحدت ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 431325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش