0
Friday 9 Jan 2015 19:09

رسول اعظم امن کانفرنس دہشتگردی کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی، اسد نقوی

رسول اعظم امن کانفرنس دہشتگردی کیخلاف سنگ میل ثابت ہوگی، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور ڈویژن لاہور کے مسلم ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖ امن کانفرنس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں مسلم لیگ نون، پی پی پی، تحریک انصاف، مسلم لیگ قاف، ایم کیو ایم، پاکستان عوامی تحریک، اے این پی، سنی اتحاد کونسل، مدارس دینیہ، مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس پروقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم دہشت گرد طالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ریاست بچانے کا ہے، قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ملکی سلامتی واستحکام کے لئے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 431385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش