0
Friday 9 Jan 2015 20:51

امریکا کا برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اور عراق سے انخلا کے بعد امریکا نے برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جو امریکی ری آرگنائزیشن پالیسی کا حصہ ہے۔ امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا برطانیہ میں موجود بڑا ایئر بیس آر اے ایف میلڈن ہال اوردیگر فوجی تنصیبات ختم کر رہا ہے، جو امریکا سے باہر فوجی اخراجات کو کم کرنے اور ری آرگنائزیشن پالیسی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں موجود فوجی چوکیاں بھی ختم کر دی جائیں گی جب کہ پرتگال کے لاجس فیلڈ پر موجود 500 امریکی فوجیوں کو بھی واپس بلا لیا جائے گا تاہم امریکا اپنے اتحادیوں کی ہر وقت مدد کے لیے تیار رہے گا۔ چک ہیگل کا کہنا تھا کہ فوجی انفرا سٹرکچر کی اس طرح تبدیلی سے امریکا کو یورپ میں اپنی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے امریکا اور یورپ کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ وجود میں آ سکے گی جو نیٹو کو مزید طاقتور بنانے میں مدد گار ہو گی۔

دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پرتگال سے انخلا کے بعد ان فوجیوں کو جرمنی اور اٹلی منتقل کیا جائے گا اور اس ری آرگنائزیشن سے یورپ میں 2 ہزار امریکی فوجی کم ہو جائیں گے، جب کہ جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس سے امریکا کو 50 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی جس کو زیادہ بہتر انداز میں فوجی ضروریات پر خرچ کیا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 431413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش