0
Saturday 10 Jan 2015 11:25

راولپنڈی دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

راولپنڈی دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی دھماکے کے بعد لاہور شہر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی، سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس میں شہر کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات نفری دوگنا کرنے سمیت دیگر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ سی سی پی او دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس پی سی آئی اے عمر ورک، چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ سمیت ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر کے انٹری پوائنٹس پر اہلکاروں کی تعداد دگنا کرنے اور انہیں ڈی ایس پی رینک کے افسر کی طرف سے چیکنگ تکنیک بارے روزانہ بریفنگ دینے اور رات کے گشت کیلئے گاڑیوں اور اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آئل ٹینکرز کا دن کے اوقات کے دوران داخلہ بند کرنے کی تجویز پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سی سی پی او نے گورنر ہاوس کی سیکورٹی اور کینال روڈ پر گشت بڑھانے کی بھی ہدیات کی۔ ڈویژنل ایس پیز کو ہدیات کی گئی کے وہ رات ایک بجے تک خود سیکورٹی ڈیوٹی چیک کریں،ائیر پورٹ ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا سمیت دیگر اہم عمارتوں کے اطراف پر گشت بڑھایا جائے۔ شہر کے تمام نجی اور سرکاری لاری اڈوں کی انتظامیہ اور بس عملے کو چیکنگ سیکورٹی انتظامات بارے تربیت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 431521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش