0
Saturday 10 Jan 2015 14:28

طورخم پر پاکستان افغان فورسز میں سکیورٹی کے حوالے سے فلیگ میٹنگ

طورخم پر پاکستان افغان فورسز میں سکیورٹی کے حوالے سے فلیگ میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ پاک آفغان بارڈر طورخم پر پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان بارڈر کے سکیورٹی کے حوالے سے فلیگ میٹنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستانی فورسز اور افغان فورسز کے حکام کے درمیان بارڈر کے سیکورٹی کے حوالے سے فلیگ میٹنگ ہوئی۔ پاکستان حکام میں کمانڈنٹ خیبر رائیفلزکرنل طارق حفیظ اور پولیٹکل تحصیلدار طورخم نیک محمد تھے، جبکہ افغان فورسز کا آفیسر حضرت نبی قبائلی اُمور کے مشرخان محمد اور افغان کمیسار کے خصوصی نمائندہ نثار خان شامل تھے۔ دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسزحکام کے درمیان باڈر پر دہشت گردی کی روک تھام بارڈر پر جاری تعمیراتی کام اورطورخم بارڈر پر سیکورٹی کو مذید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی پاکستانی سیکورٹی فورسز نے طورخم بارڈر پر تعمیراتی کام کے حوالے سے افغان فورسز کے حکام کو اگاہ کیا۔ جبکہ افغان فورسز کے آفیسر نے طورخم بارڈر سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مذید بہتر بنانے پرغور کیاگیا اور تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کردی۔
خبر کا کوڈ : 431544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش