0
Saturday 10 Jan 2015 14:46

آصف زرداری کیجانب سے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام

آصف زرداری کیجانب سے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہو کر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد آصف زرداری نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پپپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں، لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد آصف زرداری کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 431556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش