0
Saturday 10 Jan 2015 19:02

لکھنؤ میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے مسابقہ کتاب خوانی کا انعقاد

لکھنؤ میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے مسابقہ کتاب خوانی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے مدرسۃ الزھرا واقع امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں مسابقہ کتاب خوانی کا انعقاد عمل میں آیا، اس مسابقہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے مولوی غفران علی نے کیا، مسابقہ کے پہلے دور میں مقامی و بیرونی مختلف مدارس دینیہ سے آئے ہوئے طلاب اور طالبات نے مسابقہ کتاب خوانی کے فائنل مرحلے میں شرکت کی اس مرحلے میں امتیازی مقام حاصل کرنے والے طلاب و طالبات کو جامعہ المصطفی کی جانب سے توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا، تقسیم انعامات و اسناد سے قبل مولانا ابن علی واعظ نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ساتھی کے طور پر جسکا بھی انتخاب کریں وہ اسکے اور استاد کے مزاج اور معیار کے مطابق ہو، یہ ساتھی چاہے کتاب کی صورت میں ہو یا سماجی زندگی میں دوست کی شکل میں، مولانا ابن علی نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنا چاہئے کیونکہ معرفت کا حصول بغیر علم کے ممکن نہیں وہیں ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں قرآن سے قریب تر ہونا چاہئے، قرآن کا مطالعہ کریں تفسیر کے ساتھ، لغت کے ساتھ احادیث ائمہ کی روشنی میں تاکہ صحیح معنی و مفہوم کو اخذ کرسکیں، جامعۃ المصطفیٰ شاخ نئی دہلی سے تشریف لائے ممتحن مولانا جنان اصغر مولائی نے اس دوران کہا کہ آج کے عہد کے طلباء میں کتاب خوانی کا رجحان کم ہوگیا ہے اس لئے ان مسابقات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نواجوان طلباء و طالبات میں کتاب خوانی کا رجحان عام ہوسکے کیونکہ کتاب سے بہتر کوئی دوست نہیں ہے، اس موقع پر مولانا ابن علی واعظ، مولانا جنان اصغر مولائی، مولانا نثار احمد زین پوری، مولانا ممتاز جعفر نقوی، مولانا ذیشان حیدر، مولانا شبیہ حیدر حسینی، مولانا عادل فراز نقوی اور مولانا اصطفیٰ رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 431589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش