QR CodeQR Code

پرویر رشید جان بوجھ کر ابہام پھیلانے میں مصروف ہیں، شیریں مزاری

10 Jan 2015 22:17

اسلام ٹائمز: اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں بلکہ نتائج کی جانچ پڑتال کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پرویر رشید جان بوجھ کر ابہام پھیلانے میں مصروف ہیں، انتخابات کی شفافیت کا یقین ہے تو حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے کیوں گریزاں ہے۔ وزیراطلاعات پرویزرشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پرویزرشید جھوٹ بولنا ترک کریں اور حقائق کو مسخ نہ کریں، ہم واضح کر چکے ہیں کہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں بلکہ نتائج کی جانچ پڑتال کی جائے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی ریکارڈ میں سے ایک ہی پولنگ اسٹیشن کے نتائج کی متضاد نقول سامنے آئیں، سو سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں فارم چودہ اور پندرہ موجود ہی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس میں تیس ہزار ہزار سے زائد جعلی ووٹ برآمد ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 431668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431668/پرویر-رشید-جان-بوجھ-کر-ابہام-پھیلانے-میں-مصروف-ہیں-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org