QR CodeQR Code

پولیس حراست میں کارکن کی ہلاکت کیخلاف ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج

11 Jan 2015 04:15

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے جنون کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور راستوں کو بند کر دیا ہے، مگر ہمارے چند کارکن یہ کنٹینر اٹھا کر پھینک دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے کارکن کی پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے احتجاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج میں ایم کیو ایم کے ممبران اسمبلی بھی موجود ہیں، جبکہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی راستے میں رکھی گئی رکاوٹوں کو پھلانگ کر بالکل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہنچ چکی ہے اور مزید لوگوں کی آمد جاری ہے، جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے جنون کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور راستوں کو بند کر دیا ہے، مگر ہمارے چند کارکن یہ کنٹینر اٹھا کر پھینک دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ صاحب کے آرام میں ابھی کچھ دیر کیلئے خلل پڑے گا، کیونکہ انہیں ہمارے کارکنوں کی شہادت کا جواب دینا ہی ہوگا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے آج بروز اتوار سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ کے کارکن فراز عالم پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ایم کیو ایم نے پولیس پر الزام لگا رکھا ہے کہ ان کی ہلاکت پولیس تشدد کی وجہ سے ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 431705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431705/پولیس-حراست-میں-کارکن-کی-ہلاکت-کیخلاف-ایم-کیو-کا-وزیراعلی-ہاو-س-کے-سامنے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org