QR CodeQR Code

الطاف حسین کا عوام کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

11 Jan 2015 17:52

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لئے شہری سیکیورٹی کے لئے بازاروں اور محلوں میں کمیٹیاں بنائیں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو کل بروز پیر کی ہڑتال واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے خلاف کل بروز پیر سندھ بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی، تاہم الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو کل ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لئے شہری سیکیورٹی کے لئے بازاروں اور محلوں میں کمیٹیاں بنائیں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کارکنان پر تشدد کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کو اسلحہ لائسنز جاری کئے جائیں، اور جب حکومت دہشت گردوں کا خاتمہ کر دے تو لائسنز واپس لے لئے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکنان کے قتل کے خلاف آج صوبے بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے، جبکہ کل بروز پیر بھی ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 431835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431835/الطاف-حسین-کا-عوام-کیلئے-اسلحہ-لائسنس-جاری-کرنے-مطالبہ-ہڑتال-ختم-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org