0
Sunday 11 Jan 2015 22:03

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سےخیبرپختونخواہ کے صوبائی وزراء اور جماعت اسلامی کے رہنماوں نےملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے قوم کے اتحاد اور حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر خزانہ خیبرپختونخواہ مظفر سعید ایڈووکیٹ، وزیر بلدیات ڈاکٹر عنایت اللہ خاں اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ایم این اے سید بختیار روحانی پر مشتمل وفد نے چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں اور پرنسپل طاہرہ قاضی نے جان دے کر پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اب تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین، سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت تمام ریاستی اداروں کو ایک پچ پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے اگر امن وامان بہتر ہو جائے تو سیاحت سے پاکستان اربوں ڈالر کما سکتا ہے، خیبرپختونخواہ کےصوبائی وزراء نے گورنر پنجاب کو خیبرپختونخواہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نےقبول کر لی۔
خبر کا کوڈ : 431852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش