0
Monday 12 Jan 2015 00:12

پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی بجائے محفوظ راستہ دیا جا رہا ہے، علامہ اقتدار نقوی

پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی بجائے محفوظ راستہ دیا جا رہا ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیسی منافقت پر مبنی ہے، ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تکفیری قوتوں سے مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ بحرین سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ بحرین کے مظلوم عوام پچھلے کئی سالوں سے بحرینی خلیفہ کی ظالمانہ شہنشاہیت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور ایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ بحرین اور الخلیفہ حکومت کا ساتھ دینا جمہوریت کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگشت یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا چند ڈالروں کے عوض بحرینی خلیفہ کی ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے جمہوریت پسند قوتوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے ہر روز ڈاکٹر، انجینیئر، پروفیسر اور وکلاء کو شہید کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ دار سندھ اور وفاقی حکومت ہے، اُنہوں نے گزشتہ روز کراچی میں شہید ہونے والے ڈاکٹر زکے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی بجائے محفوظ راستہ دیا جا رہا ہے، مختلف حربے استعمال کرکے ہمارے قاتلوں کو رہا کرنے اور اُن کی سزائیں معاف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ نہ رُکی تو پوری قوم کراچی کا رُخ کرے گی۔ پھر نہ کوئی حکومت رہے گی نہ دہشت گردی۔ اس موقع پر مرزا وجاہت علی، محمد عباس صدیقی، سید محمد علی، وسیم زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے، نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان کل کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 431857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش