0
Sunday 11 Jan 2015 23:15

دہشتگردی کو مسلمانوں سے نہ جوڑا جائے، مالک میربت

دہشتگردی کو مسلمانوں سے نہ جوڑا جائے، مالک میربت
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے چارلی ہیبڈو حملے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فرانسیسی مسلمان پولیس افسر کے بھائی نے ایک جذباتی خطاب میں لوگوں سے برداشت اور بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔  برطانوی جریدے گارجین کے مطابق پیرس سانحہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار احمد میرابت کے بھائی مالک میربت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے پر اپنے بھائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  مالک نے تمام نسل پرستوں، مخالفین اور اسلاموفوبیا کا شکار لوگوں (اسلام کی مخالفت کرنے والے افراد) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو مسلمانوں سے نہ جوڑا جائے کیونکہ پاگل لوگوں کا کوئی رنگ اور مذہب نہیں ہوتا۔  انہوں نے مالک مساجد اور کلیساؤں پر حملوں اور انہیں جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کو ایک ہی صف میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ہے۔  احمد میرابت کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ الجیرین نژاد مسلمان خاندان سے ہیں اور ان کے بھائی کو فرانسیسی پولیس اہلکار ہونے پر فخر تھا۔  احمد میرابت کو چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے کے وقت جائے وقوعہ کے پاس طلب کیا گیا تھا جہاں وہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
 
چارلی ہیبڈو سانحہ میں ہلاک ہونے والوں سے یکجہتی کے طور پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ’میں ہوں چارلی‘ (#JeSuisCharlie) کا ٹرینڈ بھی شروع کیا گیا تاہم غیر ملکی میڈیا کی جانب سے اس حملے کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کیخلاف مسلم دنیا میں ’میں ہوں احمد‘ (#JeSuisAhmed) کا ٹرینڈ شروع کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 431858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش