0
Sunday 11 Jan 2015 23:33

ہم نے دہشتگردوں کیخلاف یہ جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نے دہشتگردوں کیخلاف یہ جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو امن اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سانحہ پشاور المناک سانحہ تھا، اس سانحہ نے سیاسی اور عسکری قیادت کو یکسوئی سے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے والے کیلئے اکٹھا ہونے کیلئے مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ملنے والا یہ موقع کہیں ہاتھ سے چلا نہ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدشہ یہ بھی ہے کہ ہم متحد ہوتے ہوتے منتشر نہ ہوجائیں۔ شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ کیا جو ایکشن پلان ترتیب دیا گیا کیا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچا پائیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں لیکن ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسول اعظم امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی پنجاب میں حکومت پانچ سے چھ سال کا تسلسل ہونے کے باوجود وہ اصلاحات نہیں لاسکی جو لانی چاہیئں تھی، پولیس آج بھی روایتی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ آج ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا جوڈیشل سسٹم کیوں ڈیلور نہیں کرسکا، اسی طرح کے دیگر ادارے کیوں ڈیلور نہیں کرسکے، انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ پر تو سب نے توجہ دی، کیا وجہ ہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے واقعہ پر توجہ نہیں، جب تک ہم دہشتگردوں کی فکر کا مقابلہ نہیں کرتے اور اس کے مقابلے میں مضبوط فکر کو پیش نہیں کرتے، اس وقت تک ہم یہ چیلنج برداشت کرتے رہے ہیں۔ یہ جنگ ایک سوچ کی جنگ ہے، جس کا ہم مقابلہ کر رہے ہیں، جب تک وہ مائنڈ سٹ تبدیل نہیں کرینگے ہمیں کامیابی نہیں ملے گی۔ ہم نے دہشتگردوں کیخلاف یہ جنگ جیتنی ہے اور ہر حال میں جیتنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 431862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش