0
Sunday 11 Jan 2015 21:30

ڈی جی آئی ایس آئی اور افغان صدر کا دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق

ڈی جی آئی ایس آئی اور افغان صدر کا دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر سے ملاقات کی ہے، جس میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیخلاف مشترکہ کوششوں کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کابل میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور افغان صدر اشرف غنی نے دہشتگردوں اور انتہاء پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ افغان سفارتی ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ایک روزہ دورے پر اتوار کو کابل پہنچے اور افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان، افغانستان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور خطہ میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور افغان صدر اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 431867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش