0
Monday 12 Jan 2015 02:39

واضح ہونا چاہیئے کہ ہمارا دوست، دشمن اور اتحادی کون ہے، تہور عباس حیدری

واضح ہونا چاہیئے کہ ہمارا دوست، دشمن اور اتحادی کون ہے، تہور عباس حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان سے مشروط ہے، موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین لائق تحسین ہیں جنہوں نے گولہ بارود کی فضا میں رحمت دو جہاں (ص) کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ جب تک دشمنوں اور دوستوں کا جائزہ نہیں لے لیتے اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے، یہود و نصاریٰ عالم اسلام کیخلاف دشمنیاں کر رہے ہیں، کیمونزم، سوشلزم سب ناکام ہوچکے ہیں، اگر کوئی نظام اس صورتحال میں انسانیت کی فلاح و بہود کر سکتا ہے تو وہ اسلام ہے، آج اسلام کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکنے کیلئے یہ صورتحال پیدا کی گئی ہے۔ اگر کوئی ان حالات سے ملک کو نکال سکتا ہے تو وہ ملک کے خواص ہیں۔ ان خواص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت طالب علم ہم محسوس کر رہے ہیں کہ طلباء کو کن مسائل کا سامنا ہے، دہشتگردی کی فضا میں تعلیمی اداروں میں خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس قوم کی کھوئی ہوئی عزت اور افتخار کو بحال کریں۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہمارا دشمن کون ہے دوست کون ہے اور اتحادی کون ہے۔ یہ خط ہمیں معلوم ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 431870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش