0
Monday 12 Jan 2015 00:20

ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی سیاسی رابطہ نہیں، جان کیری سے صرف جوہری مسئلے پر گفتگو ہوگی، جواد ظریف

ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی سیاسی رابطہ نہیں، جان کیری سے صرف جوہری مسئلے پر گفتگو ہوگی، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنیوا میں بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہونے والی ملاقات میں صرف جوہری مسئلے پر گفتگو ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں اتوار کے روز قبرص کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ آئندہ ہونے والی ملاقات میں بھی، صرف جوہری امور پر گفتگو ہوگی۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی سیاسی رابطہ نہیں ہے اور ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل کے دائرے میں ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ابتک ہونے والی ملاقاتیں بھی صرف جوہری امور تک محدود رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے حق میں نہیں ہے اور وہ ان مہلک ہتھیاروں کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور قبرص کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 431883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش