QR CodeQR Code

سندھ کے 5 اعلیٰ پولیس افسران کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے

12 Jan 2015 13:10

اسلام ٹائمز: اعلیٰ افسران کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جو کہ نہ صرف پیٹرول پمپس اور شادی لانز کے مالک ہیں، بلکہ ان کی جائیداد میں لگژری فلیٹس، دکانیں اور گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے بھی کاروبار چل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس سندھ کے 5 اعلیٰ افسران کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جو کہ نہ صرف پیٹرول پمپس اور شادی لانز کے مالک ہیں، بلکہ ان کی جائیداد میں لگژری فلیٹس، دکانیں اور گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کے بھی کاروبار چل رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ پولیس سندھ کے ان اعلیٰ پولیس افسران نے ماتحت پولیس کو استعمال کرتے ہوئے کئی پیٹرول پمپس پر زبردستی قبضے بھی کرائے ہیں، بعد ازاں ان پمپوں پر اپنے رشتے داروں کو بیٹھا کر انھیں مالک ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے، جو بعد ازاں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 431937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/431937/سندھ-کے-5-اعلی-پولیس-افسران-کروڑوں-روپے-کی-جائیداد-مالک-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org